بانی پاکستان کے پورٹریٹ کے نیچے نیم برہنہ شوٹ
ملزموں کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے اور اسپیشل برانچ کو ٹاسک مل گیا۔
ہر پاکستانی کی طرح ہمارے جزبات بھی مجروح ہوئے، ملزموں کی گرفتاری کے لیے جدید انداز میں تفتیش ہوگی : ایس ایس پی آپریشنز
اسلام آباد : (خصوصی رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ کی عین نیچے نیم برہنہ کپڑے پہن کر ناچ گانا کر کے بے حرمتی کرنے والے جوڑے کی پولیس کو تلاش ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد نے واقعہ کے کرداروں کی گرفتاری کے لئے اسپیشل برانچ اور سی آئی اے کو ٹاسک دے دیا سی ڈی اے کے ڈائریکٹر آرٹ کلچر کا کہنا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے پر قائد اعظم کا مجسمہ دہائیوں سے نصب ہے، شوٹ کی اجازت نہیں لی ، افراتفری پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔
