وطن عزیز میں 23 کروڑ دودھ دینے والے جانور، ہر سال 50 سے 60 ارب ڈالے گنوا دئیے جاتے ہیں۔
ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پاکستان دودھ کی عالمی منڈی میں ایک ہزار ارب کمائی سے محروم۔
دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے دس ہزار ارب کمائے جاسکتے ہیں۔
پنجاب میں 25.62، سندھ 9.35، خیبرپختونخوا 4.88 ، بلوچستان میں 0.81 ملین لیٹر دودھ پیدا ہوتا ہے۔
صوبائی سطح پر دودھ کی فی کس کھپت 264 کلو گرام ہے پاکستان دنیا بھر میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی سے فارمنگ کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
