لاہور: تمام ریلوے ملازمین اور ان کی فیملیز 31 اگست تک ویکسین لگوالیں،ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی یکم ستمبر سے تنخواہ بند کردی جائے گی۔
ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ریلوے ملازمین اور ان کی فیملیز 31 اگست تک ویکسین لگوالیں،ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی یکم ستمبر سے تنخواہ بند کردی جائے گی۔جن مسافروں نے ویکسین نہیں لگوائی ہوگی ان پر یکم ستمبر سے کویڈ چارج لاگو کیاجائے گا،ریلوے پہلے ہی 70 فیصد ایکوپنسی اور صفائی ستھرائی کی مد میں بہت نقصان اٹھا رہاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے صرف 20 سال سے کم عمر والے مسافروں کو ویکسین کے بغیر سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔دوسرے مسافروں کو دوران سفر ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ویکسی نیشن نہ کرانے والے مسافروں کو یکم اپریل 2022 سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
