کراچی: معاشی ترقی کی شرح میں اضافے کے سبب پٹرول کی کھپت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
جولائی میں کاروباری سرگرمیوں اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کے سبب پیٹرول کی فروخت 14 فیصد اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 8 لاکھ 10 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی جبکہ ڈیزل کی کھپت 7 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 20 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب نجی ایل این جی ٹرمینل میں خرابی کے سبب ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی اور جولائی میں فرنس آئل کی کھپت 54 فیصد تک بڑھ گئی، ایک ماہ میں 3 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل استعمال ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی ترقی کی شرح میں اضافے، گاڑیوں کی فروخت بڑھ جانے اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے سبب جولائی میں پٹرول کی کھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
