عامر لیاقت حسین کی ٹریفک وارڈن سے لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں … پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے pic.twitter.com/w33Wnm51EW
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 2, 2021
تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر فیروزآباد ٹریفک سیکشن کی حدود شارع قائدین کٹ جو شارع فیصل کو ملتا ہے پر ہیڈ کانسٹیبل سید یاسر عباس اپنی ڈیوٹی پر معمور تھے۔
اسی اثناء میں ایک کارنمبر BD-9930 آکر رکی جس میں 3 افراد سوار تھے ان میں سے ایک نے مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل کو کہا کہ تم مجھے جانتے ہو میں اس علاقے کا MNA عامر لیاقت حسین ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ تم لوگوں کو تنگ کررہے ہو ان سے پیسے بٹورتے ہو اور بدتمیزی سے بات کر نے لگے اسی وقت کیپر اے ایس آٸی شاہد میراں بھی اسی مقام پر آگئے اور انہوں نے شور شرابا دیکھا تو MNA عامر لیاقت سے پوچھا کیا ہوا ہے۔
جس پر عامر لیاقت نے ان سے بھی انتہائی ناشائستہ ، بدتمیزی اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے SOP پر عمل کرنے کا پوچھا تو اے ایس آٸی نے اپنا کورونا ویکسینیشن کارڈ دکھایا جس پر بھی عامر لیاقت اعتراض لگاتے ہوئے چلے گئے۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس کی ریپیڈ کاریں جو کہ شارع فیصل پر متعین ہیں ریپیڈ 5 جس کا انچارج سب انسپکٹر محمد اشرف ہے اس نے نرسری برج موٹر سائیکل پر 3 افراد سوار کو SOP کی خلاف ورزی پر روکا تو انہوں نے پہلے سے طارق روڈ ٹریفک سیکشن کا چالان دکھایا جس پر سب انسپکٹر محمد اشرف نے ان موٹر سائیکل سواروں کو جانے دیا۔
اتنے میں پیچھے سے ایک کار نمبر BD-9930 آکر رکی جس میں 3 افراد سوار تھے وہ باہر طیش میں آئے جس میں ایک شخص نے سرکاری کار کی ڈگی پر مکے مارنے شروع کیے اور خود آپ کو MNA عامر لیاقت ظاہر کیا۔
جس پر میں نے کار سے باہر اترنے کی کوشش کی تو انہوں نے اور انکے دیگر ساتھیوں نے مکے مارے اور دھکے دئیے اور کار سے اترنے نہیں دیا اور ہم پر مختلف الزامات لگائے ،بدتمیزی کی اور کہا کہ علاقے سے دفع ہو جاؤ ورنہ میں تمھیں نوکری سے برخواست کرادوں گا جس پر مذکورہ افسر نے صبر و تحمل سے کام لیا اور مذکورہ اشخاص آگے روانہ ہوگئے۔
