تازہ تر ین

بھارت میں ٹوئٹر کو حاصل قانونی تحفظ ختم ، عہدے داران کیخلاف کارروائی ہوسکے گی

بھارت میں ٹوئٹر کو حاصل قانونی تحفظ ختم کردیا گیا جس کے بعد ٹوئٹر پر پوسٹ ہونے والے ہر قسم کے مواد کی ذمہ دار کمپنی کو سمجھا جائے گا اور اسے تھرڈ پارٹی کے طور پر استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

ٹوئٹر کو حاصل قانونی تحفظ ختم ہونے کے بعد ٹوئٹرعہدیداران کو غیرقانونی اوراشتعال انگیز مواد پر قانونی کارروائی کاسامناکرنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئےآئی ٹی قواعد پر جان بوجھ کر عمل پیرا نہ ہونے پرٹوئٹرکا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ  بھارت میں عبوری چیف تعمیل افسر مقرر کردیا گیا ہے،افسر کی تقرری کی تفصیلات براہ راست آئی ٹی وزارت کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ بھارت میں 25 مئی سے آئی ٹی کے نئے قواعد کا اطلاق ہوا ہے جس کامقصد سوشل میڈیا ویب سائٹس کو احتساب کے دائرے میں لانا اور ان پلیٹ فارمز پر موجود قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کیلئے فوری کارروائی کا پابند بنانا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv