تازہ تر ین

مخصوص شہروں پر فوکس ترقی نہیں پسماندہ علاقوں کی حق تلفی ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کرینگے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے  صوبائی وزرا جہانزیب کھچی، شوکت لالیکا، اراکین پنجاب اسمبلی علی رضا خان خاکوانی، غزین عباسی، ام البنین، واثق قیوم عباسی اور مامون تارڑ نے ملاقات کی ۔  ایم پی اے سید عباس علی شاہ اور سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی اعجاز حسین منہاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار کو حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حلقوں میں عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے، مخصوص شہروں پر فوکس کرنا ترقی نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کی حق تلفی ہے، تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے سفر کو دور دراز علاقوں میں لے کر گئی، سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں صوبے کے عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے نمائشی منصوبے شروع کئے، نظر انداز علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv