تازہ تر ین

خواتین کا عالمی دن : گوگل کا خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین

دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل ہر عالمی دن اور خصوصی مواقع پر اپنا ڈوڈل جاری کرتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

اسی حوالے سے گوگل نے بھی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے آج کے ڈوڈل میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والی باہمت اور باصلاحیت خواتین کی خدمات کو اجاگر کیا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کا دنیا بھر میں ہونے والے اہم واقعات، تعطیلات اور اہم شخصیات کو یاد کرتے ہوئے ان کے  اعزاز میں ڈوڈل پوسٹ کرنے ایک منفرد انداز ہے جس کے تحت گوگل اپنے ہوم پیج پر ایک مخصوص لوگو کے ذریعہ تہنیتی پیغام دیتا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل نے جو ڈوڈل تبدیل کیا ہے اس میں مختلف رنگ و نسل کی خواتین کی باہمی یکجہتی کو بیان کیا گیا ہے جبکہ ڈوڈل کی ویڈیو میں خواتین کو دنیا کے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منواتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv