مقبوضہ وادی کشمیر کے تمام مسلم اکثریتی علاقوں میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے نئی طرز کی سفاکانہ کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے مسلمان کشمیریوں کی دکانوں اور مکانات کو مسمار کرنے کا وحشیانہ سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلم اکثریتی علاقوں پلوامہ، اسلام آباد، سری نگر، کپواڑہ، بارہ مولہ، بانڈی پور، گاندر بال، بڈگام، شوپیاں، کولگام، رمبان، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوڑی اور پونچھ کے اضلاع میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے مسلمانوں کے ملکیتی شاپنگ کمپلیکس، دکانیں اور مکانات کو زمین بوس کرنے کی نئی مہم شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں مقبوضہ وادی کے ضلع پلوامہ کے قصبے پامپور میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے کھریو پامپور روڈ پر تل باغ کے پورے علاقہ میں مسلمانوں کی دکانیں اور گھر گرا دیئے، جس کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سیکورٹی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف مظاہرہ کیا تو بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

