(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کو بازیاب کرانے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی برڑو اور ان کی بیٹی کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان پر فخر کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمور واقعے میں ملوث مجرم کو پڑنے والے اے ایس آئی بوریو سے گفتگو کی ہے، اے ایس آئی اور ان کی بیٹی کے مثالی اقدام اور جرات کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو ان دونوں پر فخر ہے اور اس سے پولیس کا مثبت تاثر مزید بہتر ہوا، اگلے ہفتے ریپ کے ملزمان کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لارہے ہیں جس میں تمام قانونی کمزیوریوں کو دور کریں گے۔
خیال رہے کہ کشمور میں اجتماعی زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث بچی کو لاڑکانہ سے کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال منتقل کردیا گیا ہے۔
این آئی سی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی ابھی انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہےاور ڈاکٹروں کی سخت مانیٹرنگ میں ہے۔
ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی کو ابھی وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
کشمور میں چار سال کی بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی کا ایک ملزم رفیق اپنے ہی ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مفرور ملزم خیر اللّٰہ کی نشاندہی کے لیے لے کر گئے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔
رفیق اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا جبکہ مفرور ملزم خیر اللّٰہ کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

