تازہ تر ین

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ہونے والے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سفیر کو پاکستان میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی تعیناتی سے پاک افغان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv