Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

مزارِ قائد بے حرمتی ،آرمی چیف کا ایکشن، بلاول کی ہاں، نوازشریف کی ناں/یہ ہے PDM میں دراڑ

By adminنومبر 11, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فوج کے ادارے کی طرف سے ایک کیس کی انکوائری کی گئی ہے جس کی ڈیمانڈ بنیادی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے اور اس کے پلیٹ فارم سے کی گئی تھی۔ یہ بنیادی طور پر عسکری اور سول ادارے کے مابین ایک جھگڑا تھا جس میں آرمی پر دبا? ڈالا گیا تھا کہ وہ کسی نہ کسی طرح اس انکوائری کومنظرعام پر لائیں کہ کن وجوہات کی بنا پر یہ پورا واقعہ کس طریقے سے عمل میں آیا جو کیپٹن صفدر کی مزارقائد پر نعرے بازی سے پیش آیا۔ بہرحال آرمی چیف کی طرف سے مثبت اقدام کیا گیا ہے اور عسکری قیادت اور فوج کے ادارے نے ایک کرنل اور ایک بریگیڈیئر کو ان کے عہدے سے برطرف کیا ہے اور ان کو انکوائری جی ایچ کیو میں ہو گی۔ لیکن یہ پورے کا پورا واقعہ کیوں پیش آیا۔ یہ بنیادی بات ہے جس کی انکوائری ابھی ہونا باقی ہے جو کہ حکومت سندھ نے کرنی ہے۔ کیپٹن صفدر اور ن لیگ کے دیگر عہدیداروں نے مزاار قائد پر جو نعرے بازی کی ہے وہ نہیں ہونی چاہئے تھی۔ جس قسم کی نعرے بازی ہوئی وہ نہیں ہونی چاہئے تھی یہ بابائے قوم کے مزار کی بے حرمتی ہے۔کسی بھی ملک میں جو Father of the Nation ہوتے ہیں ان کے مزارات کی حرمت اور تقدس ہوتا ہے۔اس کے پیچھے کیا محرکات تھے جس کی بنیاد پر عسکری اداروں کے دو تین افسران کو جانا پڑا اور باقاعدہ آئی جی سندھ سے بات کرنا پڑی جو میری معلومات ہیں وہ بہت خوفناک ہیں وہ یہ ہیں کہ جب شکایت کی گئی کہ کیپٹن صفدر اور مسلم لیگ ن کے چند افراد جس میں ان کے لوکل کراچی کے لیڈران موجود تھے ان کے خلاف انکوائری کی جائے یا ایف آئی آر کاٹی جائے۔ پولیس کے ایک بہت سینئر افسر کو یہ کہا گیا تو وہ نشے میں تھے اور انہوں نے کہا جب تک مجھے سندھ حکومت کی طرف سے گرین سگنل نہیں ملتا ایسا نہیں کر سکتا۔آپ کو یادہو گا یہ اسی روز کا واقعہ ہے جب ایک جلسہ پی ڈی ایم کا ہو رہا تھا۔ ابھی انکوائری باقی ہے لیکن ابتدائی بیان جو سامنے آیا ہے اس کی بنیاد یہ بتائی جا رہی ہے کہ انہوں نے جب سندھ پولیس کے افسرکو کہاتو اس کی حالت غیر تھی وہ نشے میں تھے جس کی وجہ سے آئی جی سندھ کے پاس جانا پڑا اور ان کو بلایا گیا اور ان سے کہا گیا کہ آپ اس کا پرچہ کاٹیں۔ تویہ ہے اس پورے واقعہ کی بنیاد۔ پاک فوج اور عسکری قیادت نے یہ بالکل درست فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ہمارا سسٹم سول اداروں سے بہتر ہے۔کیونکہ اسی قسم کی انکوائری سندھ حکومت بھی کر رہی ہے آئی جی اور پولیس افسران کے پاس جنہوں نے پہلے واقعہ کی ایف آئی آرکاٹنے سے انکار کیا اور بعد میں یہ واقعہ ہو گیا تو انہوں نے چھٹی کی درخواستیں دے دیں۔ ابھی تک سندھ حکومت کی انکوائری نہیں سامنے آ سکی اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب بال سندھ حکومت کی کورٹ میں ہے اب سول ادارے کو ثابت کرنا ہے کہ ہم بھی ویسے ہی ڈسپلنری ایکشن لیتے ہیں جس طرح پاک فوج نے لیا ہے۔ پاک فوج نے سول اداروں کے لئے مثال قائم کر دی کہ بہرحال ڈسپلن ڈسپلن ہوتا ہے اور پاک فوج سول اداروں پر اس میں سبقت لے گئی ہے اب بال سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی کورٹ میں ہے۔ اس واقعہ پر اگر سیاست نہ کی جائے تو بہتر ہے وزیراعظم نے چند روز پہلے ایک ٹویٹ کیا تھا کہ یہ ایک Joke ہے۔ یعنی یہ سندھ حکومت کی سازش ہے۔ آرمی چیف کے ایکشن سے تو لگتا ہے کہ یہ ایک سیریس مسئلہ تھا جس میں فادر آف دی نیشن کے مزار کی بیحرمتی ہوئی وہاں ایک واقعہ ہوا جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔ جب سول حکومت نے ایکشن نہیں لیا تو تب عسکری قیادت اور عسکری ادارے اس میں سامنے آئے اور ان کے دبا? پر یہ ایکشن ہوا۔ بال اب سندھ حکومت کی کورٹ میں ہے وفاق کے اپنے بڑے مسائل ہیں۔ سیاست ایسی چیز ہے جس میں ہر کوئی پوائنٹ سکورنگ کرتا ہے۔ وزیراعظم نے جب اسے Joke قرار دیا تو ان کے نیچے جو قیادت تھی اس نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنتے ہوئے ان سے تین قدم آگے جا کر سندھ حکومت پر چڑھائی کر دی۔ جس طرح پاک فوج نے اس واقعہ پر ڈسپلنری ایکشن لیا ہے حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کو ڈسپلنری ایکشن لینا چاہئے۔ یہ رپورٹ آنے کے بعد بلاول بھٹو کی جانب سے خیرمقدمی بیان آیا جنہوں نے گلگت بلتستان میں جلسے سے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے۔ اسی طرح نوازشریف کی طرف سے لندن سے آیا جنہوں نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے کہ ہم اسے منظور نہیں کرتے لہٰذا ایک بنیادی نشان ہے جس پر کافی دنوں سے بحث چل رہی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں دراڑ پڑ چکی ہے کہ یہ اس کی نشاندہی ہے کہ ایک طرف اس جلسے کے جو واقعہ ہوا پیپلزپارٹی نے جو کہا زبردست کہا لندن سے بیان آیا بہت ب±را ہوا ہے ہم اسے نہیں مانتے۔ سو اس سے اندازہ لگا لیں کہ پی ڈی ایم میں یہ ایک بہت بڑی دراڑ پڑی ہے۔جب فضل الرحمن سے بھی حالیہ پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ آپ آرمی چیف صاحب آئی ایس آئی کے چیف کے نام لے کر جو کچھ کہا گیا انہوں نے کہا کہ میں اس بارے کوئی جواب نہیں دوں گا۔ وہ تقریباً پریس کانفرنس چھوڑ کر جانے لگے تھے تو شاہد خاقان عباسی نے ان کا ہاتھ پکڑا اور انہوں نے کہا یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اس بارے میں ہم کوئی لائحہ عمل اگلے ہفتے میں طے کریں گے۔ یہ ہے وہ نقطہ ہے جس پر مبصرین بار بار یہ تبصرہ کر رہے ہیں کہ یہ دراڑ پی ڈی ایم میں پڑ چکی ہے اور انہوں نے زیادہ دیر تک ساتھ نہیں چلنا۔ جہاں تک پی ٹی آئی کی بات ہے کہ حکومت میں جو بھی ہوتا ہے سمجھتا ہے ہم جو کر رہے ہیں درست کر رہے ہیں۔ جیسے وزیراعظم صاحب نے کی دو چار ذاتی لوگوں کی محفل میں یہ کہا ہم بالکل پی ڈی ایم کی تحریک کے اثر میں نہیں آئیں گے۔ میری معلومات کے مطابق اتحادیوں میں ایک دراڑ پڑ رہی تھی۔ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے اندر مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ میں چودھری شجاعت کی بڑی عزت کرتا ہوں میں نے ان کے بیٹے سے ان کی خیریت بھی دریافت کی اور اگلے دورہ لاہور میں ان کی عیادت بھی کروں گا۔ اور اگر وہ ٹھیک ہوئے تو ان سے سیاسی معاملات پر گفت و شنید بھی کروں گا کیونکہ وہ نہ صرف ہمارے حلیف ہیں بلکہ وہ پاکستان کے سینئر ترین سیاستدان ہیں جن کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہئے۔ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ عسکری اداروں اور موجودہ حکومت کے درمیان کوئی خلیج ہے جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی حکومت جانے والی ہے میرا خیال ہے آج کے فیصلے کے بعد یہ خلیج کی بات ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری طرف پی ڈی ایم میں دراڑ ضرور ہے۔ کہ دو مختلف جماعتوں کے دو لیڈر ایک ایشو پر دو مختلف باتیں کر رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ عمران خان تگڑے طریقے سے کھڑے ہیں کہ میں کسی کرپشن کے کیس پر بات نہیں کروں گا۔ انتخابی اصلاحات، حکومت کی معاشی پالیسی پر کروں گا، اپوزیشن کے ساتھ نئے پاکستان کے حوالے سے بات کروں گا۔ کرپشن پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ جو تاثر دیا جا رہا تھا کہ دسمبر یا جنوری میں یہ حکومت گئی کہ گئی۔ ایسا تاثر بظاہر بالکل نہیں لگ رہا۔ جہاں تک پی ڈی ایم کے مستقبل کا سوال ہے تو گلگت بلتستان کے انتخابات کے بعد پتہ چل جائے گا کہ کون سی جماعت کدھر کھڑی ہے۔ گلگت بلتستان میں اگر مخلوط حکومت بنتی ہے تو ممکن ہے وہاں پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت بن جائے۔ اس صورت میں کیا پی ڈی ایم قائم رہ سکے گی۔ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ یا دھرنا ابھی بہت دور کی بات ہے جس پریس کانفرنس کا میں ذکر کر رہا ہوں اس میں فضل الرحمان جا رہے تھے شاہد خاقان عباسی نے ان کا ہاتھ پکڑا اور راجہ پرویز اشرف تقریباً پیپلزپارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سٹیج سے اتر گئے۔ پی ڈی ایم کے اندر لوگ بھی عسکری قیادت اور سول قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میں تودسمبر سے پہلے اسے ٹوٹتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.