تازہ تر ین

اپوزیشن کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے اور جنوری میں فیصلہ کن لانگ مارچ کا اعلان

(ویب ڈیسک)ملک کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)  میں حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے پی سی کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے  ایکشن پلان پیش کیا اور وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء، تاجر، کسان، مزدور، طالب علم، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام کو اس تحریک کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

سربراہ جے یو آئی کاکہنا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں پہلے مرحلے میں ملک کے صوبائی دارالحکومتوں (کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور) سمیت دیگر بڑے شہروں میں مشترکہ جلسے کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں دوسرے مرحلے میں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑی عوامی ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے  جب کہ جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان  نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی تبدیلی کے لیے اپوزیشن پارلیمان کے اندر اور باہر تمام جمہوری ، سیاسی اور آئینی آپشنز استعمال کرے گی جس میں عدم اعتماد کی تحاریک اور مناسب وقت پر اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا آپشن شامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv