(ویب ڈیسک)برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 انفیکشن(کورونا وائرس)کی دوسری لہر برطانیہ میں آنے والی ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لندن میں نئے سال کی آمد پر ہونے والا آتش بازی کا مظاہرہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے تصدیق کی ہے کہ کورنا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لندن اسمبلی کے اراکین نے نئے سال کی آمد پر ہونے والے روایتی آتش بازی کے مظاہرے کو منسوخ کیا ہے، اس سال یہ مظاہرہ کورونا کی وجہ سے نہیں ہو گا۔میئر نے بتایا کہ سیشن کے دوران اسمبلی نے کورونا کی وجہ سے بجٹ کٹوتیوں کی منظوری دے دی، بجٹ کٹوتی کا مطلب ہے کہ 1999 سے مسلسل منعقد ہونے والے روایتی آتش بازی کا مظاہرہ بھی رواں سال نہیں ہو گا۔رواں سال اگست میں آتش بازی کیلئے 1 اعشاریہ 2 ملین پاونڈ مختص کیئے گئے تھے تاہم یہ سال 21-2020 کی 20 اعشاریہ 1 ملین پاونڈ مالیت کی بچت مہم میں آ گئے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہنکاک نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ لاک ڈاون سے بچنا چاہتے ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ہنکاک نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہر 8 دنوں کے بعد اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد دگنی ہو رہی ہے، اس لیے ہمیں کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 732 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 936 ہو چکی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

