تازہ تر ین

پاکستان کی بڑی کامیابی ریکوڈک کیس میں عالمی بینک نے پاکستان کے خلاف 6 ارب ڈالرز جرمانے پر عمل درآمد روک دیا

ریکوڈک معاملے پرپاکستان اور اس کی قانونی ٹیم کی جانب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی گئی ہے جس میں ریکوڈک کیس میں عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے خلاف چھ ارب ڈالرز جرمانے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے ثالثی فورم انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے پاکستان کو 6 ارب ڈالرز ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کردیا ہے جو کہ ریکوڈک معاملے پرپاکستان اور اس کی قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔

ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت اب 2021 میں ہوگی جبکہ اس سے قبل اپریل 2020 میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیولنک پر ہوئی تھی۔

یاد رہےے کہ عدالتی ٹریبونل نےجولائی 2019 میں آسٹریلوی  کمپنی ٹیتھیان کےحق میں فیصلہ دیا تھا جس کے متعلق اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے بتایا گیا کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv