Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ملک میں 6 ماہ بعد تھیٹر بحال، کراچی آرٹس کونسل کا تھیٹر میلے کا اعلان

By adminستمبر 14, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

(ویب ڈیسک)ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد اگرچہ حکومت نے ایک ماہ قبل ہی زیادہ تر پابندیاں اور سختیاں ختم کردی تھیں تاہم اس کے باوجود تاحال ملک بھر میں مکمل طور پر معمولات زندگی بحال نہیں ہوسکے۔

حکومت نے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ سینما ہالز اور تھیٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اس کے باوجود تاحال ملک میں سینما نہیں کھولے جا سکے اور نہ ہی تھیٹرز کا مکمل آغاز ہوا ہے۔

تاہم اب ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے آرٹس کونسل نے باضابطہ طور پر آئندہ ہفتے سے تھیٹر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

محمد احمد شاہ نے بتایا کہ کراچی آرٹس کونسل میں رواں ماہ 18 ستمبر سے ‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ کا آغاز ہوگا، جو آئندہ ماہ 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ 17 روز تک جاری رہے گا اور اس دوران یومیہ ایک تھیٹر ڈراما پیش کیا جائے گا۔

تقریباً تین ہفتوں تک جاری رہنے والے تھیٹر فیسٹیول میں سندھی، پنجابی، سرائیکی اور میمنی زبان میں تھیٹر ڈراما پیش کیا جائے گا، جب کہ باقی تمام 13 ہی ڈرامے اردو زبان میں پیش کیے جائیں گے۔

‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ میں صوبہ سندھ میں بولی جانے والی دیگر زبانوں سمیت بلوچی اور پشتو زبان میں بھی کوئی تھیٹر ڈراما پیش نہیں کیا جائے گا۔

‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ میں پیش کیے جانے والے ڈراموں کو شائقین مفت دیکھ سکیں گے اور شائقین تھیٹر ڈرامے کے ٹکٹس آرٹس کونسل کے کاؤنٹر سے ایک دن قبل بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ میں ڈرامے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ فیس ماسک پہن کر آئیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ کراچی آرٹس کونسل ماضی میں ‘عوامی تھیٹر فیسٹیول’ محکمہ ثقافت سندھ کے تعاون سے منعقد کرتا آیا ہے، جس وجہ سے ماضی میں سندھی سمیت دیگر زبانوں کے تھیٹرز بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ کراچی آرٹس کونسل میں تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد کے بعد سینما ہاؤسز بھی کھل جائیں گے اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی تھیٹرز کا آغاز ہوگا۔

admin

Keep Reading

شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان

فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا

میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا

کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟

رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.