لاہور(ویب ڈیسک )لاہورہائیکورٹ نے موٹروے کیس میں سی سی پی او لاہورعمر شیخ کو دوپہر ایک بجے طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سی سی پی اوکے بیان پرپوری کابینہ کومعافی مانگنی چاہئے تھی،پنجاب حکومت کے وزراسی سی پی اوکوبچانے میں لگ گئے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں موٹروے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سی سی پی اوکے بیان پرپوری کابینہ کومعافی مانگنی چاہیے تھی،کابینہ معافی مانگتی توقوم کی بچیوں کوحوصلہ ہوتا،پنجاب حکومت کے وزراسی سی پی اوکوبچانے میں لگ گئے، لگتاہے سی سی پی اولاہوروزراکاافسر ہے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تفتیش اور سی سی پی او کے بیان پر پنجاب حکومت پر برس پڑے،کیسی تفتیش کی جارہی ہے،محکمے کا سربراہ مظلوم کو غلط کہنے پر تل جائے ،عدالت نے موٹروے کیس میں سی سی پی او لاہورعمر شیخ کو دوپہر ایک بجے طلب کرلیااور موٹروے واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کانوٹیفکیشن بھی طلب کرلیا۔
