تازہ تر ین

عیدالاضحیٰ کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

(ویب ڈیسک)شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ملاقات میں کیا گیا۔ سیاسی قائدین کا کہنا تھا کہ ملک پر ناجائز اور نااہل حکومت مسلط ہے۔شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میںشریک تمام جماعتیں مکمل پروگرام پیش کریں گی۔ان کا کہنا ہےکہ حکومت سے جان چھڑانا اولین ضرورت ہے، دو سالوں میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، پٹرول کی قیمت میں اضافہ بدترین گورننس کی مثال ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مزید کہا کہ سرکاری آٹا کھانے کے قابل نہیں، لوگ مہنگا آٹا لینے پر مجبور ہیں۔گندم کی قلت ہر طرف نظر آ رہی ہے جبکہ چینی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، حکومت ہر حوالے سے ناکام ہو چکی ہے،حکومت نے عام آدمی کوریلیف نہیں دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv