تازہ تر ین

یوٹیوب ویڈیو کا بھیانک اثر، 4 سالہ بچی کی وحشیانہ موت

قاہرہ: مصر میں یوٹیوب ویڈیو سے متاثر ہوکر کم عمر لڑکی نے 4 سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر کے علاقے الجیزہ میں پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکی پر یوٹیوب ویڈیو کے منفی اثرات مرتب ہوئے اور اس نے ویڈیو کو عملی زندگی میں اپناتے ہوئے چار سالہ بچی کو بے دردی سے لوہے کی تار گلے میں ڈال کر پھانسی دے دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے دونوں ہاتھ باندھ کر بچی لوہے کی تار سے پھانسی دی، یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا کہ جب کمسن بچی اپنی والدہ کے ہمراہ مارکیٹ جارہی تھی لیکن اچانک ماں نے بچی کو اچانک دادی کے گھر جانے کا کہا کیوں کہ والدہ کو مارکیٹ میں دیر ہوسکتی تھی۔

پولیس کے مطابق بچی کی دادی کا گھر بالکل قریب تھا اسی لیےماں نے جانے کا کہا لیکن بدقسمتی سے علاقے میں موجود 14 سالہ لڑکی اسے ایک خالی عمارت میں لے گئی اور وہاں پھانسی دے کر مار دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی اور لڑکی کو گرفتار لیا، اس دوران اس نے اعتراف کیا کہ یوٹیوب ویڈیو سے متاثر ہوکر ایسا کیا اور پھانسی کے لیے بوبہو ویڈیو میں نظر آنے والی حکمت عملی اپنائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv