Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی، سنجے لیلا بھنسالی کے اہم انکشافات

By adminجولائی 6, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ویب ڈیسک : بولی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ ماہ 14 جون کو اپنی رہائش گاہ پر ملازموں اور دوست کی موجودگی میں خودکشی کرلی تھی۔

اداکار کی خودکشی سے بھارت بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی تھی اور بولی وڈ میں بھی ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔

اگرچہ پولیس نے سشانت سنگھ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 15 جون کو بھی بتایا تھا کہ اداکار نے ممکنہ طور پر خودکشی کی تھی اور 25 جون کو اداکار کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی اداکار کی موت کا سبب خودکشی بتایا گیا تھا۔

تاہم پولیس نے ان کی اچانک خودکشی کے بعد ممکنہ طور پر ان کے قتل کی تفتیش شروع کردی تھی اور 5 جولائی تک پولیس نے 30 افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے تھے۔

پولیس تفتیش کے دوران یہ دیکھنا چاہ رہی ہے کہ وہ کیا عوامل تھے جن کی وجہ سے سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کا شکار ہوئے اور وہ اتنے مجبور ہوگئے کہ انہوں نے اپنی زندگی ہی ختم کردی۔

اب تک پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کے ملازمین، ان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکربورتی، فلم ساز مکیش چھابڑا سمیت 30 افراد کے بیانات ریکارڈ کر چکی ہے۔

اور 6 جولائی کو معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے دوپہر ساڑھے 12 بجے اپنے کچھ عملے کے ساتھ پولیس تھانے پہنچے اور انہوں نے پولیس کے سوالوں کے جوابات دیے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ فلم ساز نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو چند فلموں کی پیش کش کی تھی مگر وہ ان کے ساتھ کام نہ کر سکے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فلم ساز کے مطابق بدقسمتی سے جب انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو فلموں کی پیش کش کی تھی، اس وقت وہ کسی اور پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ بھی کام کر رہے تھے اور دوسرے پروڈکشن ہاؤس نے اداکار کو ان کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔

اسی حوالے سے ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو 2016 کی فلم گلیوں کی راس لیلا- رام لیلا میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی مگر بدقسمتی سے اس وقت اداکار دوسرے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے مجموعی طور پر سشانت سنگھ راجپوت کو 4 بڑی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی مگر دونوں نے ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت سنجے لیلا بھنسالی نے اداکار کو فلموں کی پیش کش کی، اس وقت اداکار دوسرے بڑے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہے تھے اور اس پروڈکشن ہاؤس نے اداکار کو دوسروں کے ساتھ کام کرنے سے روک رکھا تھا، جس وجہ سے وہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کر سکے۔

اسی رپورٹ کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جس وقت سنجے لیلا بھنسالی نے سشانت سنگھ راجپوت کو فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی، اس وقت اداکار یش راج فلمز کے ساتھ کام کر رہے تھے اور اس پروڈکشن ہاؤس نے اداکار کو دوسروں کے ساتھ کام کرنے سے روک رکھا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ییش راج فلمز نے جس فلم کے لیے سشانت سنگھ راجپوت کو کاسٹ کر رکھا تھا، بعد ازاں اس فلم کو ریلیز بھی نہیں کیا گیا۔

مذکورہ تفتیش کے سلسلے میں یش راج فلمز پہلے ہی پولیس کو سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کی تفصیلات جمع کرا چکا ہے جب کہ پولیس نے یش راج فلمز کے ڈائریکٹر شیکھر کپور کو بھی بیان ریکارڈ کروانے کے لیے سمن جاری کر رکھا ہے۔

شیکھر کپور نے سشانت سنگھ راجپوت کی یش راج فلمز کے بینر تلے شوٹ کی گئی فلم پانی کی ہدایات دی تھیں، جسے بعد میں ریلیز بھی نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی چل رہی ہیں کہ یش راج فلمز نے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کا معاہدہ کرکے اسے ایک تو دوسروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا پابند کردیا تھا اور دوسری جانب ان کا وقت ضائع کرکے ان کی فلم کو بھی ریلیز نہ کیا۔

یہ افواہیں بھی چل رہی ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی نے جن 4 فلموں کی پیش کش سشانت سنگھ راجپوت کو کی تھی، ان ہی فلموں میں بعد میں رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا گیا اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ رنویر سنگھ نے بھی اس وقت یش راج فلمز کے ساتھ معاہدہ کر رکھا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں سنجے لیلا کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی۔

تاہم اس حوالے سے پولیس نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پولیس تفتیش کے حوالے سے مکمل تفصیلات کا اعلان کرے گی۔

admin

Keep Reading

شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان

فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا

میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا

کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟

رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.