اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی ناکامی پرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ ناکام بنانے پرقانون نافذ کرنیوالےاداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نوٹس لے، ملکی جغرافیائی صورتحال کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 29 جون کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جسے ایک پولیس اہلکار اور 3 سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ناکام بنادیا تھا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

