ویب ڈیسک : کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر 6 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ قومی ائیرلائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگیا
مانچسٹر روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
انچسٹر پہنچنے کے بعد کھلاڑی بذریعہ بس ووسٹر پہنچیں گے جہاں ای سی بی ٹیسٹنگ پروگرام کے زیر اہتمام کرونا ٹيسٹ منفی آنےپراسکواڈ ميں شمولیت اختیار کرلیں گے۔
قومی ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا