تازہ تر ین

شاہد آفریدی اوران کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب

قومی ٹیم کے سابق کپتان، ان کی اہلیہ اور بیٹیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

کراچی (ویب ڈیسک  ) سابق کپتان اور سپر سٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ اپنے ٹویٹ میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ’’اہلیہ، بیٹیوں اقصی ، انشاء اور میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ جو پہلے مثبت آیا تھا ،اللہ کا شکر ہے کہ اب ہم اس وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل نیک خواہشات کے اظہار اور دعاؤں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی اور آپ کے اپنوں کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔

شاہد آفریدی نے گود میں بچے کو اٹھائے تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں اس لمحے کو بہت مِس کررہا تھا، اب خاندان کی زندگی معمول پر آگئی ہے‘‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv