تازہ تر ین

حکومت کی بنائی گئی ‘کورونا ایپ’ میں سیکیورٹی خامیوں کا انکشاف

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق لوگوں میں آگاہی پھیلانے، وبا سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے اور وبا سے متعلق دیگر معلومات تک عام افراد کی رسائی کے لیے خصوصی ایپلی کیشن (ایپ) متعارف کرائی تھی۔حکومت نے جہاں کورونا سے متعلق ویب سائٹ متعارف کرائی تھی، وہیں (Covid.19 Gov.PK) نامی موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی گئی تھی۔
مذکورہ ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کو ایپ پہلی بار درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنے 30 سے 300 میٹرز کے درمیان تک رہنے والے کورونا کے مریضوں سے باخبر رہنے کے لیے ایپ کو ڈیٹا تک رسائی دیں۔ساتھ ہی ایپلی کیشن کورونا کے مریض کو بھی یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی لوکیشن کو نمایاں کرے تاکہ دوسرے لوگ ان سے باخبر رہ سکیں۔اسی طرح مذکورہ ایپ میں دیگر بھی کئی فیچرز ہیں تاہم ایپلی کیشن سیکیورٹی پر کام کرنے والے ایک فرانسیسی سیکیورٹی ریسرچر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی ایپ میں متعدد سیکیورٹی خامیاں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv