تازہ تر ین

ٹریفک جام سے نجات، مسافروں کے لیے فضائی ٹیکسی کی سہولت

بیجنگ(ویب ڈیسک): چین نے بغیر پائلٹ کا فضائی ٹیکسی تیار کرلیا جو شہریوں کو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلانے کے علاوہ تیزرفتار اور آرام دہ فضائی سہولت فراہم کرے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’ای ہینگ‘ نامی چینی کمپنی نے اڑنے والی ٹیکسی تیار کرلی ہے تاہم اسے تین سال بعد عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی جائے گی، چین میں یہ واحد فضائی ٹیکسی سروس ہوگی جو بغیر پائلٹ کے اڑان بھرے گی اور مسافروں کو مقررہ مقام تک پہنچائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایک وقت میں تقریباً 2 مسافر سفر کرسکیں گے، فضائی ٹیکسی 80 میل فی گھنٹا کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ چینی انجینئرز اور ماہرین نے سفری سہولت میں اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیکسی جدید ٹیکنالوجی سے لیز ہے جس کا استعمال موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کیا جاسکے گا جس طرح سڑکوں پر چلنے والی اوبر ٹیکسی کے لیے کرتے ہیں۔

’مقررہ مقام اور موجودہ پتا اپیلیکیشن پر ڈالنے سے فضائی ٹیکسی ازخود مسافر کے پاس پہنچ جائے گی۔ سفر کے دوران سیٹ کے آگے ٹیب کی سہولت بھی میسر ہوگی جس سے مسافر لطف اندوز ہوسکے گا‘۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ ٹیکسی میں نیا ملٹی میڈیا سسٹم نصب ہے جو متعدد اسمارٹ اقسام کی ٹیکنالوجی کو مربوط کرتا ہے جن میں ٹریول انفارمیشن، میڈیا کنٹرول، سیٹلائٹ نیویگیشن اور فلائٹ میڈیا شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv