تازہ تر ین

ماشل آرٹس، سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز پاکستان کے نام

ویب ڈیسک : پاکستان کے محمد راشد کو مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز مل گیا ہے۔

پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے مارشل آرٹس میں پاکستان کو نمبر ون بنادیا ہے۔

 پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے زیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے گئے جس کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد راشد دنیا میں مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈزکے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد 51 ہوگئی جبکہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز 65 تک جاپہنچے ہیں۔

دوسری جانب محمد راشد نسیم نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv