تازہ تر ین

نواز شریف آﺅٹ،زرداری ،شہباز ریلیف کے لیے فرینڈلی اپوزیشن بننے کو تیار

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملکی سیاست میں معمولی انتشار کے بعد حالات تیزی سے معمول پر آ ہے ہیں۔ ایک خبر کے مطابق نواز شریف اور ان کے اہلخانہ نے وقتی طور پر سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق مستقبل قریب میں ان کی وطن واپسی بھی ممکن دکھائی نہیں دیتی۔ پارٹی کی ذمہ داری انہوں نے شہباز شریف کے سپرد کر دی ہے اگرچہ وہ یہ ذمہ داری صاحبزادی مریم کے سپرد کرنا چاہتے تھے مگر اب وہ مریم نواز کو فوری طور پر اپنے پاس لندن بلانا چاہتے ہیں۔ ادھر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری مقدمات اور ریفرنسز میں مکمل طور پر جکڑے جا چکے ہیں جس کے بعد ان دونوں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ متحرک، فعال اپوزیشن کے بجائے زیادہ سے زیادہ ریلیف حکومت سے حاصل کیا جائے۔ اس سے قبل دونوں سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنے کے خلاف تھے اسی لیے فضل الرحمان کے دھرنے سے لاتعلق رہے اب دونوں پارلیمنٹ میں بھی سخت رویہ نہ اپنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر ذہنی طور پر تیار ہو چکے ہیں، آرمی ایکٹ ترمیم کی منظوری، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے وقت انہوں نے فرینڈلی اپوزیشن ہونے کا ثبوت بھی دیا ہے۔ دونوں کی خواہش ہے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔ اگر ڈبلیو نہ کر سکی تو آئندہ الیکشن میں عوام اسے مسترد کر دیں گے۔ اس صورتحال میں مذہبی جماعتوں نے خلاءپر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر چکے ہیں اور اب پارلیمان میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے متحدہ مجلس عمل کی طرز پر مذہبی جماعتوں کے اتحاد کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے رابطے جاری ہیں۔ فروری کے آخر اور مارچ میں صورتحال واضح ہو کر سامنے آ جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv