تازہ تر ین

عثمان بزدار ہی وزیر اعلی رہیں گے،جانتا ہوں کون سازش کر رہا ہے ،عمران خان

لاہور (خصوصی رپورٹر‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اچھی طرح جانتا ہوں سازشیں کون اور کہاں سے کر رہا ہے اگر عثمان بزدار کو ہٹایا گیا تو حکومت 20دن بھی نہیں چل پائےگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد پنجاب سے پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم کی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں وزیراعظم نے عثمان بزدار پر ایک بار پھر بھرور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام شکایات اور تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار ہی رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اچھی طرح جانتا ہوں سازش کون کر رہا ہے اگر عثمان بزدار کو ہٹایا گیا تو حکومت20دن بھی نہیں چل پائےگی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بااختیار ہیں، ایک منفی پروپیگنڈا ہے کہ عثمان بزدار کے پاس اختیار نہیں، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب وزیراعلی کی ٹیم بن کر کام کریں گے۔ مہنگائی کے معاملہ پر وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو حقائق منظرعام پر لانے کا ٹاسک دے دیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ہوئی، عوام کو بتایا جائے کہ سابقہ حکومتوں نے کیسے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہ ولیج کونسل انتخاب کی تیاری کرکے الیکشن کااعلان کیا جائے، نچلی سطح پر انتخاب ہی عوامی مسائل کا حل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم ہرگز دبا میں نہیں آئیں گے، ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کریں گے۔ لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی، اراکین نے وزیر اعظم کو اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش سماجی و ترقیاتی مسائل کے حل میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومت، انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے مابین ایک مربوط اور موثر مکینزم کی اہمیت پر زور دیا اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کیں۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ آپ لوگوں سے ملاقات کا مقصد عوام الناس کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے مشکلات کا ادراک اور ان کے فوری حل کے لے ہدایات جاری کرنا ہے، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے کوشاں رہیں، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ وزےر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو وےلج کونسل کے بلدےاتی انتخابات کر وانے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ےہ منفی پروپگنڈہ ہے کہ وزےر اعلی عثمان بزدار کے پاس اختےارات نہےں و ہ ہی صوبے کے با اختےاروزےر اعلی ہےں وہ کہےں نہےں جا رہے ‘چےف سےکرٹری اور آئی جی پنجاب نئے ہےں وہ وزےر اعلی پنجاب کی ٹےم کے طور پر کام کر ےں گے ‘ پنجاب میں پہلی بار بڑے جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے، واضح کر دینا چاہتا ہوں ہم ہر گز دبا میں نہیں آئیں گے ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کریں گے‘ منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے‘ ہمارے منشور کا بنیادی عنصر کرپشن کا خاتمہ ہے ‘مخالفےن ہرروز افرا تفری کی باتیں کرتے ہےں ہم مثبت انتظامی تبدیلیوں کے ذ ریعے ان عناصر کو ناکام بنائےں گے ‘لاہور سمےت پنجاب بھر مےں تمام اراکےن اسمبلی کے حلقو ں مےں بلاتفرےق تر قےاتی کام کر وائےں گے کسی کےساتھ ناانصافی نہےں ہوگی‘ قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے مزید سختی سے نمٹنا جائے اور صوبائی وزراءاپنے اپنے محکموں میں گڈ گورننس کو یقینی بنا نے کےلئے تمام اقدامات کر ےں۔ وہ اتوار کے روز دورہ لاہور کے دوران وزےر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ‘وفاقی وزراءشاہ محمودقر ےشی ‘بر ےگےڈر(ر) اعجاز شاہ ‘وزےر مملکت زرتاج گل‘صوبائی وزراءسمےت دےگر کے ہمراہ تحر ےک انصاف کے اےم اےن اے ‘اےم پی اےز اورناراض اراکےن اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے وزےر اعظم عمران خان نے ناراض اراکےن صوبائی اسمبلی کو مسائل کے حل کی بھی ےقےن دہانی کروائی ہے جبکہ دورہ لاہور کے دوران وزےر اعظم عمران خان نے وزےر اعلی سردار عثمان بزدار سے بھی ون ٹوون ملاقات کی جس مےں پنجاب مےں جاری تر قےاتی منصوبوں ‘بےوروکرےسی کے معاملات اور اراکےن اسمبلی کی شکاےت سمےت دےگر اےشوز کے حوالے سے بھی بات چےت کی گئی وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب کو قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے مزید سختی سے نمٹنے اور صوبائی وزرا کی جانب سے اپنے اپنے محکموں میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں وزےر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو صوبے مےں وےلج کونسل انتخابات کروانے کا ٹاسک دےتے ہوئے کہا کہ بلدےاتی انتخابات کےلئے تےار ےاں شروع کر ےں نچلی سطح پر اختےارات کی منتقلی سے عوامی مسائل کو حل کر نے مےں مدد ملے گی اس سے حکومت اور جمہورےت بھی مزےد مضبوط ہوگی اراکےن اسمبلی سے خطاب کے دوران وزےر اعظم عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے مشکلات کا ادراک ہے، ملاقات کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہدایات کرنا ہے، ترقیاتی کاموں سے متعلق کسی علاقے کونظراندازنہیں کیاجائے گا، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور عوامی مسائل کےترجیحی بنیادپرحل کیلئے کوشاں رہیںوزیراعظم نے صوبائی حکومت، انتظامیہ اور منتخب نمائندگان میں موثر حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے منشور کا بنیادی عنصر کرپشن کا خاتمہ ہے، منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے یہ وہی عناصر ہیں جو گزشتہ دہائیوں سے عوام کو گمراہ کر رہےہیں، جان کر ہرروز افرا تفری کی باتیں کی جاتی ہیں تاہم مثبت انتظامی تبدیلیوں کے ذریعے ان عناصر کو ناکام بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار بڑے جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے، واضح کر دینا چاہتا ہوں ہم ہر گز دبا میں نہیں آئیں گے، ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو تاریخی خسارے کا سامنا تھا، روپے کی قدر مسلسل گر رہی تھی اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، الحمدللہ آج صورتحال تبدیل ہو چکی روپے کی قدر میں توازن آگیا ہے آج دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیووس میں جس طرح پذیرائی ملی ہے اس کی ماضی میں نظیرنہیں ملتی ، ڈیووس میں دنیا کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد شریک ہوتے ہیں، سرمایہ کار کمپنیوں نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے منشورکا بنیادی مقصدکرپشن کا خاتمہ ہے۔ منظم مافیا حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے ایسے عناصر مذموم مقاصدکےلئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ہمیشہ چیلنجزکا سامنا کیا آئندہ بھی کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv