تازہ تر ین

سی پیک ،پاکستان نے مہنگے ترین قرضے لیے،امریکہ کاالزام، امریکی حساب کمزور ،منصوبہ شفاف ہے ،چین کا جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے پاک چین اقتصادی راہداری پر اپنیتنقید دوہراتے ہوئے اسلام آباد سے اس میں ملوث ہونے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے۔ تھنک ٹینک کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ انیشی ایٹو منصوبے پر تنقید کی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سی پیک منصوبوں میں شفافیت نہیں، پاکستان کا قرضہ چینی فنانسنگ کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔ان کا یہ بیان اس سے قبل21نومبر 2019کو واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں دیے گئے ریمارکس جیسا ہی تھا تاہم اسلام آباد کے دورے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات بنانے پر زور کے بعد ان کا دوبارہ یہ دعویٰ اہم ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا سے پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے فہرست سے نام نکالنے میں مدد کرنے کا کہا۔سی پیک پر الزامات لگاتے ہوئے سفیر ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے بلیک لسٹ کی گئی کمپنیوں کو سی پیک میں کنٹریکٹس ملے ہیں۔امریکی سفیر نے نو قائم شدہ سی پیک اتھارٹی کو مقدمات سے استثنیٰ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے۔سی پیک اتھارٹی تعاون اور منصوبوں کے لیے نئے علاقوں کی نشاندہی، سہولیات کی فراہمی، رابطہ اور جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے بنایا گیا نو قائم شدہ ادارہ ہے۔قرضوں کے مسئلے پر ایلس ویلز نے زور دیا کہ چینی پیسے معاونت نہیں کر رہے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے لیے چین سے فنانسنگ حاصل کرکے پاکستان مہنگے ترین قرضے حاصل کر رہا ہے اور خریدار ہونے کے ناطے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کیا کر رہا ہے کیونکہ اس سے ان کی پہلے سے کمزور معیشت پر بھاری بوجھ پڑے گا۔انہوں نے ریلوے ایم ایل 1منصوبے کی لاگت میں اضافے پر بھی بات کی جو کراچی سے پشاور کو جوڑ تا ہے۔انہوں نے حکومت سے بڑے منصوبوں پر شفافیت دکھانے کا مطالبہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv