لاہور (ویب ڈیسک)موجودہ دور میں تناﺅ ہم سب کی زندگیوں کا ایک حصہ بن گیا ہے تو ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہم سب لوگ اپنی زندگیوں میں کسی نا کسی وجہ سے ذہنی تناﺅ کا شکار رہتے ہیں۔ذہنی تناو¿ کا ہمارے پورے جسم پر گہرا اثر پڑتا ہے، اگر کوئی انسان مسلسل ذہنی تناﺅ کی کیفیت میں مبتلا رہتا ہے تو یہ اس کے قوتِ مدافعت کے نظام، نظامِ ہاضمہ، میٹابولزم اور ہارمونس کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں مسلسل ذہنی تناﺅ کی کیفیت امراضِ قلب، موٹاپا، ڈپریشن اور دماغی بیماریوں کا بھی باعث بن سکتی ہے۔اگرچہ ہم میں سے بہت ہی کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہوں گے کہ تناﺅ اور جِلد کا براہِ راست تعلق ہے، اگر آپ کو اپنی جِلد ضرورت سے زیادہ خشک یا چہرے پر ریشز نظر ا?نے لگیں تو ہوسکتا ہے کہ اس مسئلے کی ایک وجہ تناﺅ ہو۔
ذہنی تناﺅ اور جِلد کے مسائل کے مابین تعلق
آپ کو یہ بات تو معلوم ہی ہوگی کہ تناﺅ کا ہماری دماغی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اچانک سے صاف ستھری جِلد پر ایک پمپل (دانہ) نکل آئے تو اس کی ایک وجہ تناو¿ بھی ہوسکتی ہے۔کولمبیا ایشیا اسپتال کی ماہرِ جِلد ڈاکٹر کسومیکا کاناک کا کہنا ہے کہ جب کوئی بھی شخص تناو¿ کی کیفیت میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کے جسم میں ایڈرینالِن پیدا ہوتا ہے جو جِلد کو حساس بنا دیتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تناﺅ نا صرف جِلد کے مسائل کا باعث بنتا ہے بلکہ اگر آپ کو پہلے ہی جِلد سے متعلق مسائل کا سامنا ہے تو تناﺅ کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔تناﺅ پر قابو پانے کا سب سے بہترین حل مراقبہ اور یوگا ہے، اپنے دن میں سے کچھ وقت نکال کر مراقبہ اور یوگا کرنے سے اس کیفیت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

