اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں اور کشیدگی کی طرف جارہے ہیں۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چوروں اور لٹیروں کی ضمانتیں ہورہی ہیں لیکن ملک کی خدمت کرنے والے کو سزائے موت سنائی جارہی ہے، یہ باتیں آسانی سے ہضم ہونے والی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے حساس ادارہ جس کے سر پر ملک چل رہا ہے، اس کی تضحیک کریں گے تو وہاں ری ایکشن تو ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے سارے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے گیٹ نمبر 4 کی پیدوار ہیں اور جی ایچ کیو کی نرسری میں بڑے ہوئے، ان کی کوئی شناخت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکون جانتا تھا؟ جی ایچ کیوکےگیٹ 4 سے کال پر وزیراعظم بنے، کون آصف زرداری کو جانتا تھا جو ایک شادی کی بنیاد پرسیاست دان بنے، ان چوروں اور لٹیروں کے لئے ضرور کوئی نئی راہ نکلے گی۔وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج نے 3 بار آئین کو بچائے رکھا،اب بھی امید ہے آئین کو کوئی خطرہ نہیں۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پرویز مشرف کے فیصلے پر فوج میں غم غصہ پایا گیا ہے، فوج نے پرویزمشرف سے متعلق فیصلے کو قبول نہیں کیا، بعض لوگ فوج اور عوامی حکومت کو مل کر بیٹھے دیکھنا نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔فیصلے کے مطابق پرویز مشرف پر آئین توڑنے، ججز کو نظر بند کرنے، آئین میں غیر قانونی ترامیم، بطور آرمی چیف آئین معطل کرنے اور غیر آئینی پی سی او جاری کرنے کے آئین شکنی کے جرائم ثابت ہوئے۔ترجمان پاک فوج کا ردعمل دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجر جنرل ا?صف غفور نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی خصوصی عدالت سے سزا پر ردعمل میں کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے۔اس صورتحال پر جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور صدرِ پاکستان رہے ہیں، پرویز مشرف نے 40 سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں، وہ کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے۔مشرف سنگین غداری کیس کیا ہے اور اب تک اس میں کیا کچھ ہوا؟ان کا کہنا تھا کہ کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، خصوصی عدالت کی تشکیل کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور جنرل (ر) پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق بھی نہیں دیا گیا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی، کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے لہٰذا افواجِ پاکستان توقع کرتی ہیں کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو آئین پاکستان کے تحت انصاف دیا جائے گا۔خیال رہے کہ سنگین غداری کیس کی 6 سال میں 125 سے زائد سماعتیں ہوئیں اور پرویز مشرف پر 5 فریم چارج کیے گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف پر آئین توڑنے، ججز کو نظربند کرنے، آئین میں غیر قانونی ترمیم کرنے، بطور آرمی چیف آئین معطل کرنے اور غیر آئینی پی سی او جاری کرنے کا چارج فریم کیا گیا۔عدالت نے متعدد مرتبہ پرویز مشرف کو وقت دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

