Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع

By adminدسمبر 16, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع
لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہے جس کے بعد انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کے سب سے زیادہ 75 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں 16، بلوچستان میں 7 اور پنجاب میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔پولیو کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد ملک بھر میں 3 سے 7 روز تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔
سندھ
صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بچوں کو قطرے پلاکر صوبے میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیاکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاو¿ن میں جنت گل میڈیکل سینٹر میں وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آج صرف پولیو پر بات کرینگے سیاسی بات نہیں کی جائیگی، وزیراعظم عمران خان سب کام چھوڑ کر پولیو پر توجہ دیں اور پاکستان کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔سیکریٹری صحت سندھ زاہد عباسی کا کہنا تھا کہ قومی انسداد پولیو مہم سات ماہ کے بعد شروع ہوئی ہے، تاخیر کے باعث مشکلات آئیں اور سندھ میں کیسز 16 تک جا پہنچے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کی 7 انتہائی حساس یو نین کونسلوں میں مہم کو تیز کیا جارہا ہے، مہم کے دوران پانچ سال تک کے 90 لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مقر ر کیا گیا مہم میں 60 ہزار پولیو رضا کار گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے جن کے تحفظ کے لیے 5 ہزار سے زائد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
خیبر پختونخوا
پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔ مہم کے دوران صوبے بھر میں 67 لاکھ سے زائد بچو ں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار پولیس اہلکار تعنیات کیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔
پنجاب
پنجاب بھرمیں 5 روزہ انسدادِ پولیو خصوصی مہم شروع ہو گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مہم کا افتتاح کیا۔مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 2 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو ایمبیسڈر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہناہےکہ تمام والدین کو پولیو ورکرز پر فخر ہے۔،انچارج پولیو پروگرام کا کہنا ہےکہ مہم کے دوران بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاو¿ اور قوت مدافعت میں اضافے کیلئے وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔
بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے جام کمال خان نے جھل مگسی کے علاقے گندواہ میں بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گندواہ کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر صوبے میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔صوبائی وزرائ نواب زادہ طارق مگسی، میر عارف جان محمد حسنی، رکن قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی اور رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر عمرانی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ نے پولیو مہم کو مزید مو¿ثر اور نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین اور وٹا من اے سے محروم نہ رہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ مہم کے دوران غیر ذمہ داری نظر آئی تو سخت کارروائی ہوگی۔یاد رہے کہ 13 دسمبر کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے 5 سال سے کم عمر بچی کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان ان 2 ملکوں میں شامل ہے جہاں آج بھی پولیو کا وائرس موجود ہے، یہ ہمارے لیے شرم کا باعث ہے، پولیو کے باعث پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.