دبئی(ویبڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابراعظم پہلی مرتبہ 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔ کین ولیمسن تیسرے اور چتیشور پجارا کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ ڈبیو پر سنچری بنانے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔ٹیسٹ فارمیٹ کے 10 بہترین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا جب کہ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد عباس کا رینکنگ میں 18واں اور یاسر شاہ کا 22 واں نمبر ہے.آل راونڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ٹاپ پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں رویندرا جدیجا، بین اسٹوکس، ورنون فلینڈر اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

