ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔اس حوالے سے تقریب پیر کو منامہ میں سخیر محل میں منعقد ہوئی۔وزیر اعظم کی سخیر محل آمد پر شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان، بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر ان کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بحرین پہنچے تھے۔سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ بحرین پہنچنے پر بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں وزیراعظم مانامہ کے الغدیبیہ کے شاہی محل پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں کی باضابطہ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔دونوں رہنماو¿ں کی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے 2 طرفہ تعلقات پر سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ بحرین ہے، جس میں وہ بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی ذوالفقار بخاری ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے اس سے قبل سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی۔یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل عرب نیوز کو وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بتایا تھا کہ اس دورے میں عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ذوالفقار بخاری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کنگ حمد آرڈر آف رینیسنس سے نوازا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

