تازہ تر ین

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز وقفے سے وقفے سے جاری بارش کے نتیجے میں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل شروع ہوئے بغیر ہی اختتام پذیر ہوگیا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پ کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ بارش کی وجہ سے چوتھے روز کا کھیل ختم کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جا رہی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کا آغاز وقت پر نہیں ہوسکا تھا جو کھانے کے وقفے کے بعد دوپہر ایک بجے کے بعد شروع ہوا تھا ۔میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تھا تو دھننجیا ڈی سلوا 72 رنز اور دلروان پریرا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔تیسرے روز صرف 5.2 اوررز کا کھیل ممکن ہوسکا،میچ کا آغاز تاخیر سے ہونے کے بعد دھننجیا ڈی سلوا اور دلروان پریرا نے ٹیم کے اسکور کو 282رنز پر پہنچایا تھا کہ خراب روشنی کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا۔اب تک 4 دن میں صرف 91.5اوورز کرائے گئے ہیں جس کے بعد اس میچ کا نتیجہ آنا بعیدازقیاس ہی محسوس ہوتا ہے۔میچ کے دوسرے روز بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل بری طرح متاثر ہوا تھا اور پورے دن میں صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔سری لنکا نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے تھے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف 5وکٹ کے نقصان پر 202رنز بنائے تھے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv