کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکار ساجد حسن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعظم عمران خان سے بہتر شخص قرار دے دیا۔اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے انٹرویو میں ساجد حسن نے کہا کہ درحقیقت جو وزیر اعظم بننے کا اہل ہو اسی کو وزیر اعظم بنایا جائے اور ٹھیک اسی طرح جو صدر بننے کا اہل ہو اسی کو صدر بنایا جائے۔ پاکستان میں موروثی سیاست پر یقین رکھا جاتا ہے اور اپنے ہی خاندان کے بیٹے، بیٹیاں ، داماد اور سسر وغیرہ کو نمائندگی دے دی جاتی ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر پیشے کے لئے اسی پیشے سے وابستہ تجربہ کار شخص کی خدمات حاصل کرنی چاہیے۔ آپ سوچیں فواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں۔ اللہ ہم سب کو معاف کرے۔ دوسری طرف فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ہیں جس پر ہمیں خود کشی کر لینی چاہیے لیکن حرام ہے اس لئے نہیں کرتے۔ساجد حسن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ جنہیں ہم منتخب کریں وہ عقل مند بھی ہوں بہت سے لوگ نامعقول بھی ہوتے ہیں حتیٰ کہ 90 فیصد لیڈر بے وقوف ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ مودی کوئی عقل مند شخص نہیں بلکہ بہت ہی عجیب آدمی ہے ناک سے بولتا ہے۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان سے بہتر ہے۔ کیوں کہ عمران خان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ بدمعاش ہیں۔ یہ عمل برا ہوتا ہے اس سے ہم بچوں کو کیا سکھا رہے ہیں۔ اگر معاشرے میں برا ہورہا ہے تو اسے برا ہی کہا جائے گا، کسی بھی طرح اسے اچھا نہیں کہا جاسکتا۔ایوارڈ نہ ملنے کے حوالے سے ساجد حسن نے کہا کہ پوری زندگی مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، یہ ایوارڈز ہمیں بتاتے ہیں کہ آپ اچھے اداکار ہیں۔ یہاں تو پرچی چلتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

