Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پہلی بار مریضوں پر سائنس فکشن طریقہ علاج کا استعمال

By adminنومبر 22, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے زندہ انسانوں میں ‘سسپنڈڈ انیمیشن’ (جسمانی درجہ حرارت کم کرنا) کا تجربہ پہلی بار کیا ہے۔سسپنڈڈ انیمیشن بنیادی طور پرعارضی طور پر (مختصر یا طویل المدت) حیاتیاتی افعال کو سست یا روکنے کے عمل کو کہتے ہیں تاکہ نفسیاتی صلاحیتوں کو برقرار رکھا جاسکے۔مگر انسانوں میں پہلی بار امریکی طبی ماہرین نے اس کا تجربہ کیا ہے تاکہ سرجنوں کو زندگی بچانے والے آپریشن کرنے کے لیے زیادہ وقت مل سکے۔اس طریقہ کار سے طبی ماہرین کو شدید زخمی افراد کے جسمانی درجہ حرارت میں کمی لاکر ان کی زندگی بچانے کے لیے زیادہ وقت مل سکے گا۔اس طریقہ کار پر 2010 سے کام ہورہا تھا جس کا مقصد مریضوں کے جسم کو شدید چوٹوں جیسے گولی یا خنجر کے زخم پر جسم کو تیزی سے ٹحنڈا کیا جاسکے۔عام طور پر گولی لگنے یا خنجر کے وار سے جسم کو پہنچنے والا جھٹکا بہت شدید ہوتا ہے کیونکہ خون بہت تیزی سے بہتا ہے جس سے مریض کارڈیک اریسٹ کا شکار ہوجاتے ہیں، جس میں دل کی حرکت تھم جاتی ہے اور ڈاکٹروں کے پاس خون روکنے اور دھڑکن بحال کرنے کے لیے صرف چند منٹ ہوتے ہیں، مگر بچنے کا امکان محض 2 سے 5 فیصد ہوا ہے۔اگر مریض بچ بھی جائے تو بھی زخموں کے باعث جسم میں آکسیجن کی کمی کے نتیجے میں دماغ کو مستقل نقصان پہنچ جاتا ہے۔میری لینڈ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین کا کہنا تھا کہ جسم کا درجہ حرارت بہت تیزی سے کم کرنے یا induced hypothermia ایسے مریضوں کو بچانے کے لیے اضافی وقت فراہم کرسکتا ہے۔اس تجربے کے دوران جسمانی درجہ حرارت کو 27 ڈگری سے گرا کر 10 ڈگری تک لایا گیا اور اس کے لیے بہت ٹھنڈے نمکین محلول کو خون سے تبدیل کیا گیا۔اس کے پیچھے یہ خیال تھا کہ ایسا کرنے سے جسم کسی کمپیوٹر کی طرح ‘اسٹینڈبائی’ موڈ پر چلا جائے گا، میٹابولک پراسیس سس ہوجائے گا، خلیات کو زیادہ آکسیجن کی ضرورت نہیں رہے گی تو ان کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا، جب زخموں کا آپریشن ہوجائے گا تو جسم کو کسی کمپیوٹر کی طرح دوبارہ خون سے بھر کر ری اسٹارٹ کردیا جائے گا، جس سے کوئی طویل المعیاد مضر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔مگر سننے یا پڑھنے میں یہ سائنس فکشن خیال اتنا آسان نہیں بلکہ کرشماتی ہی سمجھا جاسکتا ہے۔اب اس کا تجربہ پہلی بار زندہ مریض پر کرتے ہوئے اس کے جسم میں یہ ٹھنڈا سیال خون کی جگہ شامل کیا گیا۔اس تجربے میں شامل مریض نے رضاکارانہ طور پر تحقیق میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی مگر اسے ہسپتال انتہائی نازک حالت میں لایا گیا تھا اور روایتی طریقہ علاج یعنی خون کی منتقلی یا سرجری سے بچنے کا امکان نہ ہونے کے برابر تھا تو سائنسدانوں نے ایسے ہی مریض کے جسم سسپنڈڈ انیمیشن کی حالت میں لاکر زیادہ وقت حاصل کرنے کی کوشش کی۔محققین نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ اس تجربے میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی یا نہیں، بس یہ بتایا کہ ایک مریض میں اس تینیک کو آزمایا گیا ہے۔اس تجربے کے مکمل ہونے کی مدد دسمبر 2019 ہے اور مکمل نتائج 2020 کے اختتام تک سامنے آسکتے ہیں۔

admin

Keep Reading

لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند

میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ

چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع

سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.