اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی سمجھ رہے ہیں کشمیریوں کو خاموش کرکے انہیں محکوم بنانے کے اپنے ایجنڈے کو حاصل کرسکیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ‘ قابض مودی سرکار 75 روز سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کیے ہوئے ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘شیر پر سوار مودی سمجھتے ہیں کہ وہ 9 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو خاموش کروا کر قبضہ جمانے کے ایجنڈا حاصل کرسکیں گے’۔کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی پر انہوں نے کہا کہ ‘9 لاکھ فوجی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نہیں ہے بلکہ 80 لاکھ کشمیریوں کو دہشت زدہ کرنے کے لیے درکار ہیں’۔وزیراعظم نے کہا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے، مودی اب خوف زدہ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جب کرفیو ہٹادیا جائے گا تو وہاں خون ریزی ہوگی جو کشمیریوں کو محکوم بنانے کا واحد راستہ ہوگا’۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر سے آنے والے اطلاعات کے مطابق چند روز قبل موبائل سروس کی محدود بحالی کو دوبارہ معطل کردیا گیا ہے جبکہ کشمیریوں کے غصے میں مزید شدت آئی ہے کیونکہ موقع پاتے ہی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلتے ہیں اور بھارت مخالف احتجاج شروع کردیتے ہیں۔خیال رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی جانب سے لگائے گئے کرفیو اور پابندیوں کو 70 روز مکمل ہوچکے ہیں۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے جمعے کو ملک بھر میں یوم کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے دن کے 3 بجےسائرن بجائے گئے اور شہریوں اپنے کشمیریوں بھائیوں سے یک جہتی کی۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ہر جمعے کو کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کرنے کا اعلان کیا تھا اور شہریوں کو ہدایت کی تھی ہو ا?دھا گھنٹہ کھڑے ہو کر کشمیریوں سے یک جہتی کریں۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی اقدامات پر شدید تنقید کی تھی اور مسئلے کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا تھا۔بھارتی حکومت نے 5 اگست کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں اس کے علاوہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس سمیت مواصلات کے تمام ذرائع معطل ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 70 روز سے اسکول، کالج، جامعات اور دیگر تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں اور سری نگر سمیت تمام شہروں کی مرکزی مساجد میں نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی ہے۔سری نگر میں 15 اکتوبر کو بھارت مخالف مظاہرے پر سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت 12 خواتین کو گرفتار کردیا گیا تھا جو وادی میں انسانی حقوق کی بحالی کے لیے احتجاج کر رہی تھیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ 81 سالہ فاروق عبداللہ کو 5 اگست کو مقبوضہ وادی میں نافذ کرفیو کے دوران نظر بند کردیا گیا تھا جبکہ ان کے بیٹے عمر عبداللہ کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔بعد ازاں بھارت پولیس نے فاروق عبداللہ کو 16 ستمبر کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت باقاعدہ گرفتار کرلیا تھا اور ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔عمر عبداللہ تاحال اسٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں زیر حراست ہیں۔بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی اور دیگر معروف سیاسی رہنماﺅں کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر حریت رہنما بھی تاحال گرفتار ہیں جن کی گرفتاری کو دو ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے جبکہ یاسین ملک طویل عرصے سے بھارت کے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں 5 اگست سے 4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں کم ازکم 144 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں اور متعدد افراد کو متنازع قانون کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی سیکیورٹی فورسز فائرنگ کے واقعات میں متعدد کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں اور پولیس نے ہتھیاروں کی برآمدگی کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

