تازہ تر ین

انسان کو تناؤ سے نجات دلانے والی شرٹ تیار

لاہور:(ویب ڈیسک)آپ نے اکثر تناؤ کم کرنے کے لیے مساج کرنے یا کوئی دوا لینے کے بارے میں سنا ہوگا لیکن اب ایک ایسی شرٹ متعارف کرائی گئی ہے جسے پہن کر آپ تناؤ سے نجات پاسکتے ہیں۔اسپینش فیشن برانڈ سیپیا نے ایک ایسی شرٹ متعارف کرائی ہے جس کا نام ’Ultimate Smart Shirt 0.3 ‘ ہے جو کہ خصوصی انسان میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔برانڈ کا کہنا ہےکہ جو افراد تناؤ کا شکار ہیں وہ اس ویلنس شرٹ کو پہننے کے بعد اپنے اند دباؤ کی اس کیفیت کو کم محسوس کریں گے ، یہ شرٹ انسان کی خون کی روانی کو بہتر اور جسم میں موجود توانائی کی مقدار کو بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہے۔یہ اسپینش برانڈ سیپیا کئی سالوں سے اسمارٹ کپڑے بنا رہی ہے، سب سے پہلے اس برانڈ کی جانب سے ایسی شرٹ متعارف کرائی گئی تھی جس میں ایک خاص قسم کے کپڑے کا استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے شرٹ کی آستینوں اور کالر پر داغ نہیں لگ سکتے تھے۔اس کے بعد سیپیا نے ایک ایسی شرٹ متعارف کرائی جس میں ایسے کپڑے کا استعمال کیا گیا تھا جس سے شرٹ پہننے والے شخص کو زیادہ پسینہ نہیں آئے گا اور نہ ہی اس شرٹ پر پسینے کے داغ بنیں گے۔اب حال ہی میں اسپینش برانڈ نے یہ اسمارٹ شرٹ متعارف کرائی جس کا تعلق براہ راست صحت سے ہے اور اسے پہننے والا شخص تناؤ کی کیفیت کو کم محسوس کرے گا۔کمپنی کے مطابق اس شرٹ میں استعمال کیے جانے والے دھاگے میں ’ bioceramic nanoparticles‘ ہیں جو کہ ’Far Infrared Rays‘ نکالتے ہیں جو سورج سے بھی نکلتی ہیں۔برانڈ کا دعویٰ کیا ہےکہ یہ شرٹ پٹھوں اور جوڑوں کے لیے مفید ہوگی اور  اس سے خون کی روانی بھی بہتر ہوگی۔

اس شرٹ کے خاص کپڑے میں یہ خاصیت ہے کہ یہ سورج کی خطرناک شعاعوں کو جذب نہیں کرتی جس کی وجہ سے شرٹ پہننے والا پرسکون رہے گا۔الٹیمیٹ اسمارٹ شرٹ جِلد کا پی ایچ لیول کنٹرول میں رکھتی ہے جو جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا ( یورک ایسڈ بڑھ جانے کی وجہ سے جوڑوں اور پٹھوں میں شدید تکلیف ہوجاتی ہے)۔ ان تمام تر خاصیت سے انسان کے اندر موجود دباؤ کی کیفیت کم ہوجاتی ہے اور وہ خو اور پرسکون رہتا ہے۔یپیا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم کسٹمر کے لیے آرام دہ کپڑے بنانے کو ترجیح دیتے ہیں اور ہمارا یہ مقصد تھا کہ ہم فیشن اور صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی شرٹ بنائیں جو کہ پہننے والے کی صحت کو اچھا رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں خوش اور پرسکون بھی رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ویلنس شرٹ کسٹمرز 98 ڈالرز میں آن لائن خرید سکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv