لاہور:(ویب ڈیسک) موجودہ حکومت نے شہر لاہور کے باسیوں سے ایک اور سہولت چِھینتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم کر دی ہے۔بزدار سرکار سابق دور کا عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں مفت وائی فائی فراہم کرنے کا منصوبہ جاری رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم کر دی ہے۔اس ضمن میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے متعلقہ اداروں کو ڈیوائسز سمیت دیگر مشینری کی واپسی کے لیے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں میں مفت وائی فائی کی سہولت چِھن جانے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی سہولت تھی، نیٹ استعمال کر لیتے تھے کسی بھی قسم کی معلومات باآسانی مل جاتی تھیں۔مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر کا رخ کرنے والے سائلین کا کہنا ہے کہ مفت وائی فائی سے متعلقہ محکمے اور افسروں بارے معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوتی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

