سلیکان ویلی:(ویب ڈیسک) ایپل کارپوریشن نے اپنی پیش کردہ ’سلوفی‘ کے قانونی حقوق حاصل کرنے کےلیے امریکی پیٹنٹ آفس میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ نام ’سلوفی‘ ایپل کارپوریشن کا ایجاد کردہ ہے، جس کے استعمال کا قانونی حق بھی صرف اسی کو تفویض کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایپ ڈیویلپرز اور فون بنانے والے ادارے اسے اپنی مصنوعات کے ناموں میں استعمال نہ کرسکیں۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتے ’ایپل آئی فون 11‘ اور ’آئی فون 11 پرو‘ کے ساتھ ساتھ ’سلوموشن سیلفی‘ یا ’سلوفی‘ کا چرچا بھی خوب رہا، جو ان نئے اسمارٹ فونز میں تازہ ترین کیمرا فیچر کے طور پر پیش کی گئی ہے۔’سلوفی‘ (Slofie) کو ممکن بنانے کےلیے جدید ترین آئی فونز میں اگلے کیمرے کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ 120 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے تصویریں کھینچ سکتا ہے؛ اور صرف چند سیکنڈ میں کھینچی گئی سیکڑوں تصاویر میں سے چند درجن کو خودکار انداز سے ترتیب دے کر ایک سلوموشن سیلفی ویڈیو میں تبدیل کرسکتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جسے ایپل کارپوریشن نے ”سلوفی“ کا نام دیا ہے۔فی الحال ایپل کارپوریشن کی درخواست امریکی پیٹنٹ آفس میں دائر ہے جس پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اس درخواست ر ایک اعتراض یہ بھی بنتا ہے کہ اگرچہ سلوموشن سیلفی یا ”سلوفی“ کی ایجاد کا سہرا ایپل کارپوریشن کے سر ہے لیکن یہ کسی پروڈکٹ کا نہیں بلکہ سیلفی کے ایک نئے انداز کا نام ہے جو اسمارٹ فون کیمروں میں جدت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔اسے صرف ایپل کارپوریشن کی مصنوعات سے مخصوص کرنا، ٹیکنالوجی انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کی حوصلہ شکنی کرنے اور ایک کمپنی کو اجارہ داری کا راستہ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

