تازہ تر ین

اپنی ضرورت سے دگنی بجلی بنانے والی ماحول دوست عمارت

ناروے(ویب ڈیسک)ناروے میں ایک جدید ترین ماحول دوست عمارت بنائی گئی ہے جو اپنے استعمال سے دگنی بجلی تیارکرتی ہے، اس کی ڈیزائننگ خاص انداز سے کی گئی ہے جو سورج کی روشنی کو بھرپور طریقے سے جمع کرتی ہے۔اس منفرد عمارت کی چھت پینٹاگون (پانچ پہلو) شکل کی ہے جس پر تین ہزار مربع میٹر وسیع شمسی (سولر پینل) لگے ہیں۔ یہ پینل

سالانہ 5 لاکھ کلو واٹ گھنٹے کی بجلی بناتے ہیں جو عمارت کی روزمرہ ضرورت سے دگنا ہے۔ اس عمارت کو سنوایٹا کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور عمارت کو ’براتورکایا‘ کا نام دیا گیا ہے۔یہ عمارت ناروے کے شہر ٹرونڈائیم میں قائم کی گئی ہے اور اس کی بنیاد میں بجلی گھر بنایا گیا ہے جو شمسی توانائی کو جمع کرتا ہے اور پوری عمارت تجارتی اور دفاتر کے لیے بنائی گئی ہے۔ اسے یورپ کی سب سے توانائی مثبت (انرجی پازیٹوو) عمارت قرار دیا گیا ہے۔اس ماحول دوست اور پائیدار عمارت میں ایک جانب انسولیشن کا عمدہ نظام ہے اور دوسری جانب وینٹی لیشن میں حرارت کو دوبارہ استعمال کرنے کا عمدہ نظام بنایا گیا ہے اور

عمارت ٹھنڈی رکھنے کے لیے ایک پمپ لگایا گیا ہے جو قریبی سمندر سے پانی کھینچتا ہے اور عمارت کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔چھت پر جمع ہونے والا بارش کا پانی بیت الخلا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں لگے بلب صرف اس وقت جلتے ہیں جب کوئی کمرے میں موجود ہو اور ایک جدید نظام بجلی کے استعمال کو کنٹرول کرتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv