تازہ تر ین

انڈیا کشمیر کی بندشوں میں نرمی لائے: اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عالمی سیشن میں کشمیر کا ذکر اس وقت ہوا جب ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے انڈیا کی حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ انڈیا کشمیر میں کرفیو اور بندشوں کے سلسلے میں میں نرمی لائے۔انسانی حقوق کی کونسل کے 42ویں عالمی سیشن کے دوران کشمیر پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میچیل بیچیلیٹ نے کہا ہے کہ ‘میرے دفتر کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پر انسانی حقوق سے متعلق صورتحال پر معلومات ملتی رہتی ہیں۔’میچیل بیچیلیٹ نے پاکستان اور انڈیا دونوں کی حکومتوں پر انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ‘میں نے انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ (کشمیر میں) موجودہ لاک ڈاﺅن اور کرفیو میں نرمی لائی جائے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولتیں مل سکیں۔”مجھے انڈین حکومت کے حالیہ اقدامات پر شدید تشویش ہے جس سے کشمیریوں کے انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں، جیسے کہ انٹرنیٹ، مواصلاتی نظام اور لوگوں کے پرامن طریقے سے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے اور مقامی سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔’انھوں نے کشمیر میں زیر حراست لوگوں کو اپنے دفاع کا حق دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔’یہ اہم ہے کہ ایسی فیصلہ سازی میں کشمیریوں کی رائے لی جائے جس سے ان کا مستقبل جڑا ہے۔’اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر کے بیان کے ردعمل میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کشمیر پر عالمی برادری کے مطالبات اور تشویش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا ’عالمی برادری کو کشمیر میں انڈین فوسسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لاتعلقی نہیں دکھانی چاہیے۔‘وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی کونسل کی دو رپورٹس کی روشنی میں کشمیر پر ایک تحقیقاتی کمشن بنائی جائے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر کے بیان میں انڈیا کا ذکر ایک دوسرے مسئلے پر بھی ہوا۔انڈیا کی ریاست آسام میں 19 لاکھ لوگوں کی شہریت کی معطلی پر ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے انڈین حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان لوگوں کو قید یا جلاوطن نہ کیا جائے اور ان کے لیے باقاعدہ لائح عمل تیار کیا جائے تاکہ یہ لوگ شہریت کی محرومی سے بچ سکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv