اسلام آباد: (ویب ڈیسک)موبائل فونز کے حوالے سے دنیائے الیکٹرانک کا بڑا نام سام سنگ (بروز جمعہ) اپنا تہہ دار (فولڈ) موبائل فون گلیکسی-6 کو جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کرے گا۔ الیکٹرانک کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ ا?ئندہ دو ہفتوں میں اپنے نئے موبائل فون کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بھی فروخت کے لیے پیش کردے۔نئے تہہ دار موبائل فون میں جدید ترین 5- جی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق گیلکسی فولڈ اپنے سائز کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون ہے جو ایک کتاب سے مشابہ ہے اور اسی کی طرح کھلتا و بند ہوتا ہے۔ موبائل فون کھلنے کے بعد تقریباً7.3 انچ کا ہوتا ہے۔سام سنگ کے مطابق صارفین کو اس میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اسکرین پر بیک وقت تین ایپلی کیشنز کھول سکیں گے جو ان کے لیے ا?سانی کا سبب ہوگی۔موبائل فون کا پراسیسر 8 کور کا ہے جب کہ سامنے دس میگا پکسل کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر تین کیمرے دیے گئے ہیں جن میں سے ایک 16 اور دوسرے دو 12 میگا پکسل کے ہیں۔تہہ دار موبائل فون میں 12 جی بی میموری دی گئی ہے جب کہ زیادہ ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے 512 کی جی بی کی چپ بھی لگائی گئی ہے۔کمپنی نے صارفین کو یقین دلا یا ہے کہ اول تو اسکرین میں کسی بھی قسم کا کوئی نقص پیدا نہیں ہوگا کیونکہ اسے سخت جانچ پڑتال کے بعد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے لیکن اگر بالفرض محال کسی بھی قسم کا نقص ا?یا تو کمپنی ازخود مرمت کے 70 فیصد اخراجات برداشت کرے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

