تازہ تر ین

پاکستان ”5 جی “ٹیکنالوجی حاصل کرنیوالا ساﺅتھ ایسٹ ایشیاءکا پہلا ملک بن گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان سے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی۔ پاکستان 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرنے والا ساﺅتھ ایسٹ ایشیا کا پہلا ملک بن گیا۔پاکستان میں پہلی مرتبہ فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا سپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔زونگ کی جانب سے فی الحال فائیو جی کا تجربہ ہی کیا گیا ہے اور یہ ٹیکنالوجی کمرشل استعمال کیلئے دستیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کمرشل استعمال کیلئے اس وقت میسر آئے گی جب حکومتی سطح پر اسے باضابطہ طور پر لانچ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔زونگ کمپنی آج (جمعرات کو) فائیو جی ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں چیئرمین پی ٹی اے اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی شرکت کریں گے۔ اسی تقریب میں میڈیا کو فائیو جی کے تجربے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv