تازہ تر ین

ناروے مسجد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک نمازی زخمی

ناروے:(ویب ڈیسک)ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے مضافات میں قائم مسجد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک نمازی زخمی ہوگیا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے ’سفید فام‘ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلیے۔اوسلو پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’ایک عمر رسیدہ شخص کو گولی لگی اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ سفید فام مسلح شخص نے اوسلو کے مضافات میں واقع النور اسلامک سینٹر کو نشانہ بنایا۔النور اسلامک سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ حملہ آوار شخص سفید فام تھا اور اس نے ہیلمنٹ اور ’یونیفارم‘ پہن رکھا تھا۔دی انڈیپینڈنٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق سینٹر کے ایک رکن عرفان مشتاق نے بتایا کہ مسلح شخص نے فائرنگ کی لیکن جلد ہی اسے پکڑ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوار شخص کے پاس دو شاٹ گن اور ایک پستول تھا اور اس نے مسجد کے دروازے کا شیشہ توڑ کر فائرنگ کی۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر حالیہ عرصے میں مسلمان مخالف حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔رواں برس 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ سے قبل مسلح حملوں میں 50 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد تمام مغربی ممالک میں مساجد کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظام کیے جارہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں 9 پاکستانی بھی شہید ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملوں کو ‘دہشت گردی’ قرار دیا تھا۔جون میں فرانس کے مغربی شہر بریسٹ میں قائم ایک مسجد پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئےتھے تاہم حملہ آوار گرفتار نہیں ہو سکا تھا۔فروری میں کینیڈا کی عدالت نے 2017 میں مسجد پر حملہ کرکے 6 مسلمانوں کو قتل کرنے والے فرانسیسی نڑاد کینیڈین شہری کو 40 سال قید کی سزا سنائی تھی۔29 سالہ الیکشنڈر بسسنٹٹ نے اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کی تھی اور اس وقت وہاں 50 سے زائد افراد نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv