تازہ تر ین

دور دراز ایسٹیرائیڈ پر جاپانی خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ اور ڈرلنگ

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپانی خلائی ایجنسی ”جاکسا“ کا تیار کردہ خودکار خلائی جہاز ”ہایابوسا2“ اپنے ساڑھے چار سالہ سفر کے بعد ”162173 ریوگو“ (Ryugu) کہلانے والے شہابیے پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔ اگرچہ اس سے پہلے بھی چند شہابیوں تک خودکار خلائی جہاز پہنچ چکے ہیں لیکن ہایابوسا2 اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس نے ”ریوگو“ پر اتر کر وہاں کی کھدائی (ڈرلنگ) کی ہے اور شہابیے کی سطح کے اندر سے مٹی کے نمونے جمع کیے ہیں۔اس طرح یہ انسانی تاریخ میں وہ پہلا موقعہ ہے کہ جب زمین سے بھیجی گئی کسی خودکار مشین نے دوسرے شہابیے پر کھدائی (ڈرلنگ) کا عمل انجام دیا ہے اور نمونے جمع

کیے ہیں۔ اس سے پہلے یہ کامیابی صرف مریخ کے ضمن ہی میں حاصل کی جاسکی تھی۔واضح رہے کہ ریوگو شابیے (ایسٹیرائیڈ) کا مدار زمین اور مریخ کے درمیان واقع ہے۔ اس شہابیے پر اترنے کےلیے جاپانی خلائی ایجنسی ”جاکسا“ نے ہایابوسا2 مشن کو دسمبر 2014 میں روانہ کیا تھا۔ یہ گزشتہ برس کے اختتام تک ریوگو تک پہنچ چکا تھا اور اسی کے ساتھ ساتھ مدار میں گردش کررہا تھا۔ ہایابوسا2 لینڈر کو پہلی بار فروری 2019 میں آزمائشی طور پر تھوڑی سی دیر کےلیے ریوگو پر اتارا گیا اور یہ سطح سے کچھ نمونے جمع کرنے کے فوراً بعد اپنے مدار میں واپس پہنچا دیا گیا۔ہایابوسا2 کی لینڈنگ کے بعد بھیجی گئی اوّلین تصاویر: نچلی تصویر میں ریوگو کی سطح دکھائی دے رہی ہے جبکہ اوپر والی تصویر میں ہایابوسا2 لینڈر کا نچلا حصہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ہایابوسا2 کی دوسری اور اصل لینڈنگ آج یعنی 11 جولائی 2019 کے روز، جاپانی وقت کے مطابق صبح تقریباً دس بجے شروع ہوئی

جو نہایت آہستگی اور احتیاط کے ساتھ تقریباً پچاس منٹ میں مکمل ہوئی۔ اپنی جگہ پر مستحکم ہونے کے بعد ہایابوسا2 لینڈر نے اپنے ڈرلنگ کے آات کھول لیے ہیں اور ریوگو کے اندرونی حصوں سے نمونے جمع کرنے میں مصروف ہے۔ متوقع طور پر یہ کام کل یعنی 12 جولائی 2019 تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد ہایابوسا2 ایک بار پھر وہاں سے بلند ہوگا اور اپنے سابقہ مقام پر واپس آجائے گا۔منصوبے کے مطابق، یہ دسمبر 2019 میں ریوگو ایسٹیرائیڈ کو خیرباد کہے گا اور ایک سالہ سفر کے بعد دسمبر 2020 تک زمین پر واپس پہنچ جائے گا۔ ریوگو کے اندرون سے حاصل شدہ مٹی کے نمونوں کا تجزیہ کرکے ماہرین ہمارے نظامِ شمسی کی تاریخ، ارتقاءاور ساخت کے بارے میں اپنی معلومات اور نظریات کو بہتر بناسکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv