تازہ تر ین

ناسا کا چاند پر جانے والے مشن میں خاتون کو شامل کرنے کا اعلان

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ نے اب چاند پر انسان بردار مشن میں خاتون کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ناسا نے منصوبہ بنایا ہے کہ 2024 میں وہ انسان بردار جو مشن چاند پر بھیجے گا اس میں خاتون شامل ہوں گی۔ناسا کا چاند پر جانے والے مشن میں خاتون کو شامل کرنے کا اعلان یہ بات بھی کافی دلچسپ ہے کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے انسان بردار خلائی مشن جب 1969 میں چاند کی پر بھیجا تھا تو اس کا نام ’اپولو‘ رکھا تھا۔ قدیم یونانی تاریخ اور عقیدے کے مطابق اپولو دراصل روشنی اور موسیقی کے خدا کا نام ہے۔ناسا اب جو انسان بردار خلائی مشن چاند پر بھیجے گا اس کا نام ’آرٹیمس‘ تجویز کیا گیا ہے جو یونانی عقیدے کے مطابق اپولو کی سگی بہن کا نام ہے۔چاند کی ملاقات اب کس خاتون سے یہ ہوگی اس بات کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے لیکن کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے میں کام کرنے والی 12 خواتین میں سے کسی ایک کے حصے میں یہ خوش نصیبی آئے گی۔چاند پر جانے والی خواتین امیدواران ماضی میں ڈاکٹر، سائنس دان اور یا پھر پائلٹ رہ چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 12 خواتین میں سے فوجی پائلٹ این مکلین، انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ذمہ داریاں انجام دینے والی کرسٹینا کوک، ناسا میں موجود خلا باز جیسیکا مائر اور سابقہ ایئر فورس پائلٹ نکول مین زیادہ نمایاں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv