تازہ تر ین

معیشت کو لگنے والی بیماری کا علاج نئے انتخابات ہیں : شہباز شریف

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پبلک اکا?نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ملک میں مڈ ٹرم الیکشن کرائے جائیں۔صحافی کے سوال پر پبلک اکا?نٹس کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلاتے؟ جس پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلہ کرچکی ہے کہ رانا تنویر حسین پبلک اکا?نٹس کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، میں پارٹی کے فیصلے کا پابند ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ رانا تنویر کا نام چیئرمین پی اے سی کےلئے پارٹی نے دے دیا ہے، اسی وجہ سے پی اے سی میں نہیں جا رہا، پارٹی یہ بھی فیصلہ کرچکی ہے کہ خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ہٹانا ہو تو ان ہا?س تبدیلی چاہیں گے یا مڈ ٹرم الیکشن کے سوال پر سابق وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کو لگی بیماری کا علاج ان ہاس تبدیلی نہیں، نئے انتخابات ہیں، ان ہاس تبدیلی کے بجائے فریش مینڈیٹ کو ترجیح دیںگے، آئین میں مڈٹرم الیکشن کی گنجائش ہے، اپوزیشن کا فیصلہ تھا لاڈلے کو ایکسپوز ہونے دے۔مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھ لیا معیشت کی تباہی ہوئی، جمہوریت کی بقا کیلئے سیاسی جماعتوں میں ایکا ہو پھر جمہوریت مضبوط ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں۔ ان کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے کے مطابق جمہوریت کو بچانا چاہتے ہیں رہبر کمیٹی جلد لائحہ عمل پر کام شروع کردے گی۔ نوازشریف کے ساتھ ظلم و زیادتی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ مشرف دور میں بھی ملاقاتوں پر پابندی نہیں تھی۔ بجٹ کو مسترد کرچکے ہیں۔ راستہ روکنے کی کوشش کریں گے 149 مخالفت میں ووٹ آچکے ہیں اب نوازشریف کا بیانیہ آگے بڑھے گا۔ معیشت کو لگی تباہی کا علاج صرف اور صرف عام انتخابات ہیں علاج ان ہا?س تبدیلی نہیں ہے آیندہ ماہ نئے چیئرمین پی اے سی کا حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ رانا تنویر کو نامزد کیا ہے تمام اپوزیشن ارکان جلد دھاندلی پر قائم پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہوجائیں گے چار ماہ سے اس کمیٹی کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا۔ شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیشت کو جو بیماری لگ گئی ہے اس کا علاج نئے انتخابات ہیں، بجٹ اجلاس میں ایوان مچھلی منڈی بنا رہا، پہلے 4 دن ضائع کیے گئے، حکومتی ارکان جلتی پر تیل ڈالتے رہے۔ میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، خواجہ آصف، میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں ایوان مچھلی منڈی بنا رہا، پہلے 4 دن ضائع کیے گئے، حکومتی ارکان جلتی پر تیل ڈالتے رہے، بجٹ میں ہمارا کوئی مطالبہ نہیں مانا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم میچور اپوزیشن کریں گے، فیصلہ کیا تھا کہ کل لاڈلے کو بے نقاب ہو نے دیں گے، آج ملک کاجو حال ہوا ہے وہ بے نقاب ہو چکا، یوتھ اور فا?نڈرز کو بھی پتاچل گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی استعفوں سے متعلق تجویز پہلے ایک اے پی سی میں مسترد کر دی گئی تھی، رہبر کمیٹی چیئرمین سینیٹ کا نام تجویز کرے گی، اتفاق رائے نہ ہونے پر سب قیاس آرائیاں ہیں، ابھی تو مرحلہ بھی شروع نہیں ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv