لیڈز(ویب ڈیسک)پوائنٹس ٹیبل پوزیشن؛افغانستان کو شکست دینے کے بعدمنزل قریب سے قریب تر
پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پیش قدمی کو برقرار رکھا ہے۔لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کا 228 رنز کا ہدف عماد وسیم کے 49 رنز کی بدولت آخری اوور میں حاصل کرلیا، شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے پر عماد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ہدف کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اننگز کی دوسری ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابراعظم اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔امام الحق محمد نبی کو آگے بڑھ کر کھیلنے کے چکر میں وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 36 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے اور محمد نبی نے اگلے ہی اوور میں بابر اعظم کو بھی 45 رنز پر بولڈ کردیا جب کہ آﺅٹ ا?ف فام محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور 19 رنز بنا کر چلتے بنے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 142 رنز پر حارث سہیل کی صورت میں گری جو 27 رنز بنا کر ایلبی ڈبلیو ہو گئے جب کہ کپتان سرفراز احمد 18 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔اس سے قبل افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر پویلین بھیج دیا اور اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا، رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعدآﺅٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا تاہم ہماری بولنگ لائن اچھی ہے اور ہم افغانستان کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے جب کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔افغانستان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے کہا کہ اچھا ٹوٹل بناکر پاکستان کو دباو¿ میں لانے کی کوشش کریں گےاور پاکستان کو ہرانے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

